فلسطینی عوام اسرائیلی جابرانہ کارروائیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،حماس

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی جابرانہ کارروائیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ایک بیان میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے دائیں بازو کی انتہا پسند اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یروشلم، اس کے لوگوں اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جرائم اور بربریت کی کارروائیوں میں حد سے بڑھ رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سمجھتی ہے کہ بین الاقوامی برادری کی حمایت اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر آجانے سے اسے مقدس شہر میں اپنی جابرانہ کارروائیوں کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ یہ اسرائیلی حکومت کی بھول ہے کہ فلسطینی عوام اس کے جابرانہ کارروائیوں کے سامنے جھک جائیں گے اور خاموش رہیں گے۔ اسرائیلی حکومت مقدس شہر میں اس طرح کی کارروائیوں کے نتائج کے لیے پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی مزاحمت اس طرح کی بے لگام اسرائیلی بربریت اور نازی ازم کو دیکھ کر خاموش نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں