شکر ہے نئی حکومت آنے کے بعد ننگا کرنے کا رواج کم ہو گیا ہے: شہباز گل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو منہ پر کپڑا ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،نئی حکومت کا شکر گزار ہوں ان کے آنے کے بعد ننگا کرنے کا رواج کم ہو گیا ہے،مجھے ایسے مارا گیا جیسے میں دہشت گرد ہوں، میں کیا سوتیلا بچہ تھا، کوئی وجہ تو ہو گی جو میرے ساتھ ایسا کیا، وہ وجہ مجھے بھی بتائی جائے،ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس لئے اس کا استحکام سب سے زیادہ ضروری ہے، ملک سے محبت کرنے والا انسان یا اتھارٹی عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا حق ہے کہ مجھے معلوم ہو میرے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور اپنا حق استعمال کیاہے۔سب کہتے تھے کہ حکومت ختم ہوتے ساتھ ہی شہباز گل باہر بھاگ جائے گا،میں نے بھاگنا ہوتا تو ملک سے بھاگ سکتا تھا،مجھ پر کیسز ڈالے گئے، اس کے باوجود ملک اور عدالتوں میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت ہم سب عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،اللہ کے بعد ججز سے امید ہے،ججز اللہ کے سفیر ہیں۔ جب خلق خدا پر مشکل وقت آتا ہے تو لوگ خدا کی طرف دیکھتے ہیں اور ججز کی طرف دیکھتے ہیں،جج انصاف کرتا ہے اس کا بڑا رتبہ ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا وہ ابھی زخمی ہیں،عمران خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے اور سب سے مقبول پارٹی کے لیڈر ہیں،ملک کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے اس کااستحکام سب سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کی پریس کانفرنس دیکھی جس میں وہ دھمکیاں دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں