عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داررانا ثناء اللہ اورحکومت ہوگی ،شبلی فراز

لاہور(انتخاب نیوز)تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرے کا نوٹیفکیشن پنجاب پولیس نے جاری کیا تھا، ان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار رانا ثنااللہ اور حکومت ہوگی۔زمان پارک لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا خط موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پنجاب اورکے پی والی سکیورٹی واپس لے لی گئی ۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کواسی پولیس نے جان کے خطرے کا نوٹیفکیشن کیا تھا، قاتلانہ حملے کے باوجود کٹھ پتلی حکومت استعمال ہو رہی ہے، ہم اس کی پوری ذمہ داری رانا ثنا اللہ پر ڈالتے ہیں، اگر عمران خان کو کچھ بھی ہوا توذمہ دار رانا ثناء اللہ اورکٹھ پتلی حکومت ہو گی۔شبلی فراز نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا حق ہوتا ہے کہ اسے سکیورٹی ملے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ تلقین کی ہے سیاست آئیں کے دائرے میں ہو گی، عمران خان نے خان صاحب نے کسی کو قانون کے باہر کام کرنے کا نہیں کہا۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہیں، جن میں راجا پرویز اشرف، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کو فریق بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں