تربت، گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے میں گاڑی التنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے ہیرونک کراس پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد نور محمد اور نخبت جاں بحق جبکہ اکرام سمیت 2 افراد ذخمی ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا، جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں