ملک ریاض کی بیٹی نے اداکارہ عظمی خان پر تیل چھڑکا، آگ لگانے کی دھمکی دی

سوشل میڈیا اکاونٹ پرایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوانی پھر نہیں آنی2 کی اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن ہما خان ڈری اور سہمی کھڑی ہیں اور ایک خاتون ان سے تحکمانہ انداز میں تفتیش کر رہی ہیں کہ انکا اسکے شوہر سے کیا تعلق ہے؟
سوشل میڈیا پر ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ لاہور میں ایک خاتون نے مشہور اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن ہما خان کو انکے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کی وجہ سے پکڑ لیا۔
بیرسٹر حسان نیازی نے اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن سے تفتیش کرنے والی اس خاتون کا بھانڈہ پھوڑ دیا ۔ پیرسٹرحسان نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عظمی خان اور ہما خان پر تشدد کرنے والی خاتون بحریہ ٹاؤن کے ملک چیئرمین ملک ریاض کی بیٹی ہیں ۔ جنہوں نے اپنے گارڈز کے ساتھ اداکارہ عظمی خان کے گھر پر دھاوا بولا، انہیں مارا پیٹا اور ان پر متی کا تیل چھڑک کر انہیں زندہ جلا ڈالنے کی دھمکیاں دیں ۔
حسان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کی بیٹی کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیئس کے افسران سے درخواست بھی کی کہ وہ پنجاب کی عوام پر ثابت کریں کہ ملک ریاض قانون سے بالاتر نہیں۔
تفصیل کے مطابق جس عثمان نامی شخص کا نام اس ویڈیو میں لیا گیا وہ ملک ریاض کی بیٹی کا داماد ہے، عثمان اداکارہ عظمی خان سے شادی کرنا چاہتا تھا اور عثمان بھی اس وقت اسی گھر میں موجود تھا جب ملک ریاض کی بیٹی اور نواسی (عثمان کی اہلیہ ) نے اداکارہ عظمی کے گھر پر اپنے گارڈز کے ساتھ گھس کرعظمی اور ہما کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
بیرسٹر حسان نیازی کا کہنا تھا کہ انکی دونوں بہنوں سے بات ہوئی ہے ، اور انہوں نے بہت ہئ پریشان کن حقائق بتائے ہیں جو میں جلد ہی شیئر کروں گا۔


