پاکستان بھر میں تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرسترد کردیا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوھدری نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو یکسر مسترد کر دیا۔ایک بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مذید طوفان آئے گا،مہنگائی نے عوام کیلئے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے۔ حکومت و اپوزیشن اپنی نااھلیوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالیں۔
Load/Hide Comments


