ایران میں زلزلے سے بجلی کا نظام متاثر، مکران کیلئے فراہم کوٹہ میں کمی کردی
گوادر (انتخاب نیوز) ایران نے مکران کو دینے والی ایک سو میگاواٹ بجلی میں کمی کردی،مکران اندھیرے میں ڈوب گیا،زلزلے کے باعث ایران میں بجلی کا نظام متاثر ہوچکا ہے،میگاواٹ کی کمی کے باعث گوادر،تربت پسنی او ر پنجگور میں بجلی کا شدیدبحران پیدا ہوگیا اس سلسلے میں کیسکوکے مقامی زرائع نے بتایا کہ گوادر شہرپہلے سے بجلی بحران کا شکار تھا اور حالیہ بجلی بحران سے شہرمکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے دوسری جانب کیسکو کے مطابق ایران کی جانب سے 132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے ایران کیجانب سے اب صرف 20میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے اس وقت مکران کے علاقوں کو 80میگاواٹ برقی قلت کا سامنا ہے ایران کیجانب سے بجلی کے کوٹہ میں کمی اور برقی قلت کے باعث مکران کے تینوں اضلاع (تُربت،پنجگور اور گوادر) میں اضافی لوڈ شیڈنگ ناگزیر ہو گیا ہیکیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافے کے بعد مکران میں بجلی کی صورتحال معمول پر آئیگی جسکے بعد مکران میں اضافی لوڈشیڈنگ فوری طور پرختم ہوگی،کیسکو زرائع نے بتایا کہ ایران میں حالیہ زلزلے کے باعث بجلی کانظام شدیدمتاثر ہوا ہے۔


