طیارہ حادثے کی تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، عمران خان

وزیراعظم :کراچی طیارہ حادثے کی اب تک کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی ہے۔وزیر اعظم نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق تحقیقات پر بریفنگ طلب کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے سمیت دیگر حکام طلب کیا اور بریفنگ لی۔پی آئی اے اور ایوی ایشن حکام نے وزیراعظم عمران خان کو طیارہ حادثےکی ابتدائی تحقیقات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے شفاف تحقیقات کی ہدایت کی اورانکا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں