عمران ثبوت پیش کریں یا الزام پر آصف زرداری سے معافی مانگیں،شیری رحمان
اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر موحولیاتی تبدیلی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آصف علی زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزام پر پیپلز پارٹی کے چاہنے والوں، عہدیداران اور کارکنان نے شدیدغصے کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا ارداہ رکھتی ہے، اس طرح کی الزام تراشی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان اب عدالت میں ثبوت پیش کریں یا اپنے جھوٹ پر سابق صدر آصف زرداری سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ دوسروں پر الزام تراشی کر کے سیاست میں متعلقہ رہنے کی کوشش کی ہے، جس شخص نے آج تکبی بی کے قتل کی مذمت نہیں کی وہ آصف زرداری پر تخریب کار تنظیم پر پیسہ لگانے کا الزام لگا رہا ہے،تخریب کار تنظیموں کے اتحادی عمران خان خود ہیں۔


