بلوچی گلوکارہ ایوا بی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی (انتخاب نیوز) کنا یاری کی مشہور بلوچی ریپر و گلوکارہ ایوابی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔کوک اسٹوڈیو کے گانے کنا یاری سے مشہور ہونے والی بلوچی گلوکارہ ایوا بی نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا۔حجاب پہن کر اسٹیج پر سر بکھیرنے والی بلوچی ریپر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں گلوکارہ کو لال رنگ کا بلوچی دلہن کا روایتی عروسی لباس زیب تن کئے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ہمیشہ کی طرح ان ویڈیوز اور تصاویر میں بھی ایوا بی نے مہندی لگے ہاتھوں سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں