پشاور دھماکے میں پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری کی گئی، وفاقی وزیر دفاع

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں پولیس لائنز کے اندر سے سہولت کاری کی گئی۔ خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک، دو دن سے وہیں رہ رہا تھا، آئی جی نے بتایا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں، پولیس کا خیال ہے کہ اندرکوئی شخص حملہ آورکے ساتھ رابطے میں تھا۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیکورٹی بریچ ہوئی ہے، تخریب کار نے پہلی صف میں خودکو دھماکے سے اڑایا، مساجد میں نمازیوں پر حملے تو بھارت اور فلسطین میں بھی نہیں ہوتے، گزشتہ لہر میں کراچی تخریب کاروں کا بڑا ٹارگٹ تھا۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں مذاکرات کی پالیسی شروع ہوئی تھی اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، سوات کے نہتے لوگوں نے ان تخریب کاروں کو مستردکیا، میری اطلاعات ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ٹول پلازوں پر ان تخریب کاروں نے قبضہ کیا، سرکاری ٹھیکوں میں یہ تخریب کار حصہ وصول کرتے ہیں، سرکاری ٹھیکوں میں گزشتہ حکومت کے وقت سے یہ کمیشن لیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں