کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، 20 روپے کا ٹکٹ بلیک میں 700 روپے کا فروخت ہونے لگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے ٹکٹ لینے کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا بلیک میں 20روپے کا ٹکٹ 700روپے میں فروخت ہونے لگا،اس کا نوٹس لیا جائے۔ متاثرہ نوجوانوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے شہر کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچ ہو رہے ہیں لیکن آج دن بھر انتظار کے بعد جب ٹکٹ نہ ملا تو وہاں پر موجود کچھ لوگ 20روپے والا ٹکٹ 700میں فروخت کرتے نظر آئے جس سے ہمیں مایوسی ہوئی،کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں تھے، جبکہ کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت صرف 20 روپے مقرر کر دی گئی میچ کے ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں ملک کے نامور کرکٹرز شرکت کریں گے قومی کپتان بابراعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل بھی ایکشن میں نظر آئیں گے کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت نمائشی میچ کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ٹیموں کی سیکورٹی اور روٹ پر 6000اہلکار تعینات ہونگے 72سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روٹ کی نگرانی کی جائے گی روٹ اور گراونڈ کے آس پاس صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں جیمرز گاڑیاں اور عوام کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں