کے پی میں افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے تو وفاق ذمے دار ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور(انتخاب نیوز)پی ٹی آئی رہنما، سابق صوبائی وزیر خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں وفاقی وزراء کھل کر کہہ رہے ہیں کہ افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے، افغانستان سے کارروائی ہو رہی ہے تو وفاق ذمے دار ہے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہتخریب کاری نے خیبر پختون خوا کو 20 سال متاثر کیا، تخریب کاروںکے پاس جدید اسلحہ ہے۔شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا کام چوریوں، ڈکیتیوں اور امن و امان کے معاملات دیکھنا ہے، تخریب کاری کے معاملات ہمارے ادارے دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہتخریب کاری کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، پولیس اور فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں، ان کا مورال ابھی بھی بلند ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 2008ء اور 2013ء میں بھی انتخابات ہوئے، بدقسمتی سے نگراں نہیں پی ڈی ایم کی حکومت بنائی گئی ہے، تمام اختیارات گورنر کے پاس ہیں اور گورنر ڈکٹیشن دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں