حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے تھیلوں میں ملے

طیارےسے رقم کی منتقلی کی اطلاع ائیر لائن کے پاس نہیں تھی، پی آئی اے،فوٹو:جیو نیوز، اسکرین گریب
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کے طیارے کو گذشتہ دنوں پیش آنے والے حادثے کے بعد ملک میں فضائی راستے سے بھاری رقوم کی غیر قانونی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔

22 مئی کو پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ رن وے سے چند سیکنڈز کے فاصلے پر آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ رقم 3 بیگوں میں ملبے میں مختلف مقامات سے ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں