وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے 22 افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ زلزلہ زدگان کو عطیہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے ریلیف فنڈ قائم کردیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔وفاقی کابینہ کا متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گہرا د±کھ اور افسوس ہے وزیراعظم کی ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں