بھارت میں والدین اور بھائیوں نے 21 سالہ بہن کو قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی
اتر پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی ریاست اترپردیش میں والدین اور بھائیوں نے 21 سالہ بہن کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش تیزاب میں ڈال دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے علاقے کاﺅ شمبی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں والدین نے اپنے دو بیٹوں کیساتھ ملکر اپنی ہی بیٹی کو بیدردی سے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو ناقابل شناخت بنانے کیلئے تیزاب میں ڈال دیا جسے بعد میں گاﺅں کے باہر پھینک دیا۔ لڑکی کی لاش منگل کو گاﺅں کے باہر ایک کنال سے ملی تھی۔ پولیس سپرنٹندنٹ برجیش کمار نے بتایا کہ لڑکی کے والد نریش نے 3 فروری کو مقامی تھانے میں اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جب پولیس تفتیش کیلئے انکے گھر پہنچی تو اسے وہاں قتل کے شواہد ملے۔
Load/Hide Comments


