بل گیٹس 60 سالہ خاتون کی محبت میں گرفتار ہوگئے، سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل
میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک ) مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے زندگی میں ایک بار پھر محبت تلاش کرلی ہے۔ 67 سالہ بل گیٹس ٹیکنالوجی کمپنی اوریکل کے آنجہانی سی ای او کی 60 سالہ بیوہ پاو¿لا ہرڈ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔ ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ بات اب بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ بل گیٹس اور پاو¿لا ہرڈ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، مگر پاو¿لا نے ابھی تک بل گیٹس کے بچوں سے ملاقات نہیں کی۔ جنوری 2023 میں ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مینز فائنل میں بل گیٹس اور پاو¿لا ہرڈ کی اکٹھی تصاویر کھینچی گئی تھیں۔ دونوں کے اس نئے تعلق کی رپورٹس اس وقت سامنے آئی ہیں جب بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ ملینڈا فرنچ گیٹس کی جانب سے علیحدگی کو 2 سال ہونے والے ہیں۔ دونوں نے مئی 2021 میں شادی کے 27 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے قانونی کارروائی اگست 2021 میں مکمل ہوگئی تھی۔ بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کے 3 بچے ہیں، جبکہ پاو¿لا ہرڈ کے شوہر اکتوبر 2019 میں انتقال کرگئے تھے اور ان کے 2 بچے ہیں۔ بل گیٹس کی جانب سے پاو¿لا ہرڈ سے تعلق کے بارے میں ابھی تک کوئی تردید یا تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔


