نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں،یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کی قیمت ایف بی آر کو متعین کر نا چاہیے تھی،اگر قانون کے مطابق نہ ہوتا تو مجھے سمری کیوں بھیجی گئی،نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں،پہلے بھی جیلیں بھگت چکا ہوں،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ گاڑیوں کی قیمت ایف بی آر کو متعین کرنا چاہئے تھی،اگر قانون کے مطابق نہ ہوتا تو مجھے سمری کیوں بھیجی گئی؟میں ایک وزیراعظم ہوکر اپنے ملک کے صدر کیخلاف کس طرح کیس بناتا؟کس طرح اپنے ملک کے صدر کو سوئس مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے دیتا؟اگر میں یہ کرتا تو میرے اوپر آرٹیکل چھ لگنا تھا؟،میں نیب زادہ نہیں نیب زدہ ہوں،پہلے بھی جیلیں بھگت چکا ہوں،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں،جن لوگوں نے میرے اوپر کیسز بنائے وہ میرے وزیر بن گئے اور میں ان کا وزیراعظم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں