بلوچستان میں خواتین کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، کلثوم نیاز بلوچ

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ خواتین کی شرکت کے بغیر معاشرے میں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا بلوچستان میں خواتین کو ان کی حقوق سے دو رکھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں خواتین ملکی آبادی کانصف حصہ ہیں اور اس وقت ملک کے اہم عہدوں پر بطریق احسن فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں نیشنل پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ‘خواتین کی قومی دن کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ بیان میں کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی نہیں کی جاسکتی خواتین نے تمام شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خواتین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،خواتین ملکی آبادی کانصف ہیںاور اس وقت ملک کے اہم عہدوں پر بطریق احسن فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس کی جتنی بھی حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے انہوںنے کہا کہ ہمیں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر شعبے میں خواتین کو موثر نمائندگی دینا ہوگی اوراسکے لئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا صوبے کی دستکاری اشیاءنہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پسند کی جاتی ہیں تاہم قابل افسوس امر یہ ہے کہ اس شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات نہیں کئے گئے اگر صوبے کی دستکاری اشیاءکو بین الاقوامی مارکیٹ پر متعارف کروایا جائے تو اس سے کثیر زرمبادلہ کے ساتھ سینکڑوں گھرانوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوسکتی ہے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے اکثر خواتین کو ان کی حقوق سے دور کھنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے نیشنل پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں نیشنل پارٹی بلوچستان میں سرخرو ہوکر صوبے میں جمہوری حکومت بنائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں