امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی سر بندن آمد

سر بندن (نامہ نگار) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی سر بندن آمد۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے حق دو تحریک کے اسیر رہنما اور جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن کے گھر جاکر ان کے سسر کی وفات پر مولانا ہدایت الرحمن کے بھائیوں محمد اسلم، محمد جان اور رحیم بخش سمیت مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ضلع گوادر کے امیر عبدالمجید، یوسی سربندن کے نومنتخب چیئرمین نصیب نوشیروانی، کونسلر میونسپل کمیٹی گوادر شکیل کے ڈی کونسلر و جماعت اسلامی کے سربندن کے امیر اقبال حاجی مولابخش، کونسلر رفیق خیال، کونسلر نواب رستم اور کونسلر محمد مصری اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں