کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ آوروں کیخلاف آپریشن مکمل، دو اہلکار جاں بحق، 4 حملہ آور ہلاک

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 18 افراد زخمی ہوئے۔ سیکورٹی فورس نے آپریشن کے بعد عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔ کراچی میں شارع فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر حملہ آور خود کش بمبار نے خود کو عمارت کی چھت پر اڑا دیا۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکار عمارت کے اندر داخل ہوئے اور عمارت کے مختلف حصوں کو کلیر کرنا شروع کیا۔ اس دوران ایک خودکش بمبار چھت پر جا پہنچا اور وہاں خود کو اڑا دیا۔ سیکورٹی فورسز نے پولیس ہیڈ آفس کی عمارت کو حملہ آوروں سے خالی کروا کر عمارت کو کلیئر کردیا۔ آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں