مجھے لگا سی سی پی او آفس لے جائیں گے، نہ جانے پولیس کہاں لے آئی، شاہ محمود

لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قیدیوں کی وین میں بیٹھنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی اور دعویٰ کیا کہ پولیس کو بغیر مزاحمت کے گرفتاری دی۔ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماو¿ں نے گرفتاری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگا تھا کہ پولیس سی سی پی او آفس لے جائے گی لیکن اب نجانے کہاں لے جارہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو جیل بھروتحریک کےلیے متحرک ہونے کا پیغام بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں