پیوٹن کو ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کریں گے، یوکرینی صدر کا دعویٰ
ماسکو ;یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے بڑا دعوی کرتے ہوے کہا کہ ولادیمیر پیوٹن کو ایک دن ان کے قریبی ساتھی ہی قتل کر یں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایک دستاویزی فلم میں بات کرتے ہوئے کیا۔ائیر نامی دستاویزی فلم کو یوکرین پر روسی حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روسی صدر کی قیادت کی کمزوری کا دور جلد آئے گا جس کے بعد ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ان کے خلاف اقدام کریں گے۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یقیناً وہ لمحہ آئے گا جب پیوٹن حکومت کی کمزوری کے اثرات روس کے اندر محسوس کیے جائیں گے اور پھر شکاری ہی شکاری کو شکار کریں گے۔ یہ شکاری ایک قاتل کو مارنے کی وجہ دریافت کریں گے۔ مگر ایسا کب ہوگا، میں نہیں جانتا ۔
Load/Hide Comments


