وزیراعظم نے گورنر بلوچستان کیلئے عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دیدی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان کے نام کی منظوری دیدی۔ گورنر بلوچستان کیلئے بی این پی کے ملک عبدالولی کاکڑ کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے بی این پی کے رہنما ملک عبدالولی کاکڑ کے نام کی منظوری دیدی ہے۔ بلوچستان کے نامزد گورنر ملک عبدالولی کاکڑ 1956ءمیں کچلاک میں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم سے لیکر میٹرک گورنمنٹ کچلاک ہائی سکول سے کرنے کے بعد سائنس کالج کوئٹہ میں داخلہ لیا اور ایف ایس سی مکمل کرنے کے بعد جامعہ بلوچستان سے ایم اے سوشیالوجی کی ڈگری حاصل کی اور سیاست کا آغاز پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کے پلیٹ فارم سے کیا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ ضیا الحق کے مارشل لا کے دور میں 5 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اس کے بعد انہوں نے اپنے والد مرحوم ملک عبدالعلی خان کاکڑ کیساتھ پاکستان نیشنل پارٹی میں رہے اس کے بعد جب پاکستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل موومنٹ کا 1996 میں انضمام ہوا تو بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)معاز وجود میں جس کے سربراہ مرحوم سردار عطا اللہ خان مینگل سے اور ملک عبدالولی کاکڑ ان کی کابینہ میں مرکزی نائب صدر کے عہدے رہے 5 سال بعد سردار اختر جان مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ بنے تو ملک عبدالولی کاکڑ ان کے عہدیداروں میں سینئر نائب صدر رہے اور پارٹی میں مسلسل دوسری بار مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے پر برقرار ہیں ملک عبدالولی کاکڑ کی پارٹی کے حوالے سے بہت خدمات ہیں اس لئے پارٹی نے تاریخی فیصلہ کرکے انہیں گورنر بلوچستان کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے ملک عبدالولی کاکڑ بلوچ ‘ پشتون ‘ سیٹلر اور صوبہ میں بسنے والی تمام قومیتوں کے حوالے سے اپنے والد مرحوم ملک عبدالعلی کاکڑ کی طرح انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کے خواہاں ہیں اور انہیں ایک نظر سے دیکھتے ہیں ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان نامزد کرنے کے حوالے سے میڈیا سول میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بعد عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔


