زہری کےعلاقے میں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ایک زخمی

خضدار،تحصیل زہری کے علاقہ بھپو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ 2بھائیوں سمیت 4افراد جاں بحق دوافراد زخمی مقامی لیویز کے مطابق ہفتے کی شام کو تحصیل زہری کے علاقہ بھپو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد نور خان محمد بخش اور علی گل جاں بحق جبکہ سونا خان اور گل محمد شدید زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی شامل ہیں جبکہ ان کا والد زخمی ہے لیویز کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کاتعلق جتک قبیلہ کے ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے مقامی لیویز نے فائرنگ کی اطلاع پر جائے واردات پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ علاقہ کے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی رنجش کی بنیاد پر پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں