کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ ، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 6 افراد جاںبحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے دھماکہ کے مکان منہدم ہو گیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے سرکی کلاں میں رہائش پذیر مولوی عبدالعزیز رات کو ہیٹر جلانے کے لئے ماچس جلائی تو کمرے میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تنزیلہ ‘ ہذبہ ‘ بی بی طاہرہ ‘ حماد اللہ ‘ عباد اللہ اور گل مینا موقع پر جاں بحق جبکہ محمد غزالی ‘ حبیب اللہ ‘ امداد اللہ ‘ مولوی عبدالعزیز زخمی ہوگئے دھماکہ سے مکان منہدم ہوگیا دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان اور بلوچستان کے علاقے برشور سے بتایا جاتا ہے یاد رہے کہ گیس دھماکہ سے اس سال متعدد واقعات میں ایک درجن سے زائد انسانی جانیں ضائع ہواور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں