لاہور میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی کوئٹہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا

کوئٹہ : لاہور میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی غائبانہ نماز کوئٹہ میں ادا کی گئی، غائبانہ نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر مبین خلجی اور صوبائی عہدیداروں نے شرکت کی ۔کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاون میں پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے قریب واقع جامع مسجد کے ساتھ گروانڈ میں لاہور میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر مبین خلجی ،صوبائی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔اس موقع پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کا کہنا تھا کہ علی بلال گزشتہ روز لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پولیس تشدد سے ہلاک ہوئے ،اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں