کراچی ائیرپورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ائیرپورٹ پر ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 334 نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو ہنگامی صورتِ حال کی اطلاع دی۔ہدایت ملنے پر پائلٹ نے 10 بج کر 18 منٹ پر طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر واپس لینڈ کیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں کو طیارے سے اتارکر ٹرانزٹ لانج منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


