وائرس سوسائٹی کا حصہ بن گیا، آن لائن کلاسز سے 20فیصدطلباء مستفید ہونگے، قومی سطح پر تعلیمی سٹریٹجی بنائی جائے، جام کمال

کوئٹہ;وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہم کور ونا وائرس کے دوسرے فیز سے گزر رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کا مر حلہ گزر چکا ہے وائرس ہماری سوسائٹی کا حصہ بن گیا ہے لوگ اس سے متاثر بھی ہو رہے ہیں اور صحتیاب بھی ہو رہے ہیں ہمیں مو جودہ صورتحا ل کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ بجٹ کی تیاری میں صحت کے شعبہ کی ترقی اور سماجی و معاشی ضروریات کو تر جیح دینا ہو گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شریک ہو تے ہوئے کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنا وائرس سے 40 فیصد بے روزگار ی میں اضافے اور 30 فیصد کاروباری سرکرمیوں کے متاثر ہو نے کا خدشہ ہے جس سے ملک کی معاشی و سماجی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بجٹ میں ان عوامل کو شامل کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بے روزگاری میں اضافے سے نفسیاتی مسائل بھی اٹھیں گے اور امن وامان کے مسائل بھی پیدا ہونگے جن سے نمٹنے کے لیئے وفاق اور صوبوں کو قابل عمل حکمت عملی بنانے کی بھی ضرو رت ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورنا وائرس سے بہت سے کاروبار بند ہو نگے جس کے پیش نظر بزنس کے نئے مواقعوں کو دیکھ کر انکی حو صلہ افزائی کرنا ہوگی وزیراعلیٰ نے اجلاس کی توجہ تعلیمی شعبہ کی بندش کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آن لائن کلاسز کا اجرا تو کیا گیا ہے لیکن اس سے صرف 15 سے 20 فیصد طلبا فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہٰذا قومی سطح پر تعلیمی سٹریٹیجی بنا ئی جائے وزیر اعلیٰ نے بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا وطن واپسی پر ڈیٹا بیس بنا کر ان کے ٹیسٹ کے بعد گھر جانے دیا جائے وزیراعلیٰ نے افغانستان اور ایران سے منسلک صوبے کی سرحدوں پر باڈر مینجمنٹ اور سہولیات کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی زور دیا وزیراعلیٰ نے صحت کے نظام کی بہتری کے صوبائی حکومت کے مجوزہ پروگرام کے لیئے وفاقی حکومت سے معاونت کی فراہمی کی درخواست بھی کی وزیراعلیٰ نے ٹڈی دل کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ ٹڈیوں کی بہت بڑی تعداد بلوچستان میں مو جود ہے جو پنجاب اور سندھ کی جانب جائے گی انہوں نے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ وفاق اور سندھ و پنجاب کی حکومتیں بلوچستان میں ٹڈی دل کے خاتمے میں معاونت فراہم کریں اور فضاء سروے کا بھرپور آغاز کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے لیئے مزید وینٹی لیٹرز کی فراہمی کی ضرورت پر بھی زود دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں