پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی۔درخواست کے متن میں مینارپاکستان پر دن 2بجے جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ، جلسے کی سکیورٹی کیلئے انتظامات کئے جائیں۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پر امن ہوگا۔
Load/Hide Comments


