بلوچستان ، لاک ڈائون میں توسیع،ہفتے میں 6روز کاروبار کی اجازت، اوقات کار میں اضافہ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کو پندرہ روز کیلئے بڑھاتے ہوئے 16 جون توسیع کردی صوبے مین شاپنگ مالز مارکیٹس،دکانیں صبح ہفتے میں چھ دن نو بجے سے شام سات بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ، حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سمارٹ لاک ڈاون کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں 16 جون تک پندرہ دن کی توسیع کردی ہے صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کو ہفتہ سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ جمعہ کو تما م کاروبا ر بند رہیں گے ،محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق تندور ڈیری پروڈکٹس شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دکانوں اور مالز میں ورکرز اور گاہکو کے لیے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازم ہے کسی بھی گاہک کو بغیر ماسک دکان یا شاپنگ مال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی گاہک اور ورکرز کے درمیان ایک میٹر کا فا صلہ ضروری ہو گا کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے ۔اعلامیے میں حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ ،ڈبل سواری، سماجی ،سیاسی مذہبی تقریبات ، دھرنے ، جلوسوں پر بدستور پابندی برقرار رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں