وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور فلاح و بہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نا مکمل ہے ۔
Load/Hide Comments


