ایکواڈور، صحافتی ادارے کو بھیجے گئے پارسل میں یو ایس بی لیٹر بم پھٹنے سے صحافی زخمی

ایکواڈور (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی امریکی ملک ایکواڈور کے ایک نیوز روم میں خط کے لفافے میں بھیجے گئے یونیورسل سیریل بز (یو ایس بی) لیٹر بم کے دھماکے سے صحافی زخمی ہو گیا۔ بم دھماکے میں زخمی ہونے والے صحافی لینن آرٹیڈ کا کہنا تھا کہ وہ نیوز روم میں موجود تھے جہاں انہوں نے خط کا لفافہ کھولا، لفافے سے یو ایس بی ڈیوائس جیسی ایک چیز نکلی جسے کمپیوٹر میں لگاتے ہیں دھماکہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور میں اٹارنی جنرل کے آفس نے تصدیق کر دی ہے کہ انہوں نے خط کے لفافوں میں بم ارسال کرنے کے تخریب کاری کے ایک معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کسی میڈیا آو¿ٹ لیٹ کا نام لیے بغیر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایک ہی شہر سے مختلف علاقوں میں 5 لیٹر بم ارسال کیے گئے تھے، تین لیٹر بم ’گوایاکیل‘ جبکہ دو بم دارالخلافہ ’کوئیٹو‘ کے میڈیا ہاو¿سز کو بھیجے گئے تھے۔ میڈیا ہاو¿سز میں لیٹر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایکواڈور کے وزارت داخلہ نے کہا کہ صحافت اور آزادی اظہار پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹھڑے میں لاکر ان کے عمل کی سزا دی جائے گی۔ ایکواڈور کی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا ہاو¿سز کو بھیجے گئے 5 لیٹر بموں میں سے باقی بم یا تو پھٹنے میں ناکام ہو گئے یا پھر وہ لفافے کھولے ہی نہیں گئے، بقایہ تمام بموں کو پولیس کی رہنمائی میں ناکارہ بنا دیا گیا، بموں میں ملٹری ٹائپ بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں