بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد جمعہ کی سہ پہر تین بجے ہو گا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی ضلع چاغی کے اساتذہ اور دیگر تعلیمی آفسران کے غیر ضروری تبادلوں اور رکن صوبائی اسمبلی ثناءاللہ بلوچ صوبے کے تمام مساجد ، مدارس و اسکولوں کی بجلی اور گیس کی سہولیات کی مسلسل فراہمی اور انکو بل کی ادائیگی سے مکمل استثنیٰ سے متعلق الگ الگ توجہ دلاﺅنوٹسز پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور محکمہ پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں