ہزارہ ٹائون واقعہ کے ملزمان کونشان عبرت بنایا جائے، بی این پی عوامی

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن کا واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے جسکی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے کسی بھی مہذب ،سماج میں اس طرح کی حرکات کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی جس سے پوری انسانیت لرز اُٹھیں اور خاص کر بلوچستان کی مخصوص حالات تو بالکل بھی اسطرح کے واقعات کا مُتحمل نہیں ہو سکتے اسلام ہمیں محبت بھائی چارگی کا درس دیتا ہے لیکن اسطرح کے واقعات سے قوموں میں نفرت کی آگ بھڑکنے کا خدشہ ہوتا ہے اور نفرت کی آگ وہ آگ ہے جو سب کچھ جلا کر ختم کر دیتا ہے ایسے عناصر جو تعصب کی بنیاد پر نفرت کی آگ بھڑکنے کی کوشش کرتے ہیں خواہ انکا تعلق کسی بھی قوم،مہذب یا مسلک سے ہو انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ اسطرح کے دلخرا ش واقعات کا سدباب ہو سکیں اور سیاسی،مذہبی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو نہ صرف اسکی مذمت کرنی چاہے بلکہ سماج میں ایسے سوچ کیخلاف تبلیغ کرنے کی اشد ضرورت ہے اسطرح کے واقعات کا خاتمے کیلئے تشدد پسندی کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بی این پی (عوامی) شہید ہونے والے نوجوان کے لواحقین کی دُکھ میں برابر کی شریک ہے وہ دُکھ کی اس گھڑی میں اپنے آپکو تنہا نہیں سمجھیںبی این پی(عوامی)ظالم کیخلاف اور مظلوم کا ساتھی ہے ہم نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز بلند کی ہے سماج میں امن کے قیام کیلئے انصاف کا ہونا ضروری ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے اسطرح کے واقعات سے تعصب کی آگ بھڑک اُٹھے گی جس سے بدامنی اور انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹھیرے میں کھڑا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں