کارکن الیکشن کی تیاری کر لیں سلیکٹڈ حکومت کا تختہ الٹنے والا ہے ،علی مدد جتک

کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ کارکن الیکشن کی تیاری کر لیں سلیکٹڈ حکومت کا تختہ الٹنے والا ہے موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے کٹھ پتلی حکومت کا وقت اب ختم ہونے کوہے موجودہ مشکل حالات میں عوام کو حکومت سے جو امیدیں تھی وہ تمام تر دم توڑ گئی ہے ان خیالات کااظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران کی حکومت دو ماہ میں ختم ہوجائیگی لہٰذا کارکنان سے کہتاہوں کہ وہ آج سے ہی الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کاہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عوام کی بنیادی مسائل کی حل کیلئے اقدامات کو عوام نہیں بھولی ہے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ لوگوں کی حکومت عوام پر مسلط کی گئی جس کا پہلے ہی روز کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت عوامی حکومت نہیں ہے مگر ہماری بات پر توجہ نہیں دی گئی جتنا عرصہ موجودہ حکومت نے گزارا عوام کو بے روزگاری ،بھوک،افلاس ،مہنگائی،تباہی اور بربادی کے علاوہ کچھ نہیں دیا اب تو عوام نے بھی حکومت سے بیزاری کا اعلان کیا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کا مزید چلنا اب مشکل ہوگیا ہے اب دمادم مست قلندر ہوگا موجودہ حکومت گھر جانے کی تیاری کرلیں اور عوام الیکشن کی تیاریاں کر لیں انہوں نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی والدہ شہید بینظیر بھٹو،داداشہید ذالفقار علی بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنان نے مادر وطن کیلئے جان قربان کی ہے کبھی بھی عوام کی حقوق پر سودا بازی نہیں کی اور نہ ہی اب چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوام کی حقوق پر ڈھاکہ زنی کی اجازت دینگے بلکہ عوام کی بنیادی حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کرنے کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں