جام کمال کا بیرون ملک پھنسے بلوچستانیوں کی واپسی کےلیے زلفی بخاری کو مراسلہ

سمندرپار پھنسے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیۓ خصوصی اقدامات کیۓ جائیں ۔ وزیراعلئ بلوچستان کا وزیراعظم کے مشیر براۓ سمندر پار پاکستانی ز لفی بخاری کے نام مراسلہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حکومتی اقدامات کے باوجود ایک محتاط اندازے کے مطابق ابھی بھی 20000 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں ۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تقریبا 2000 پاکستانی عرب امارات اور دیگر ممالک میں حکومتی معاونت کے منتظر ہیں ۔بیرون ممالک پھنسے پاکستانی مزدور پیشہ ہونے کی وجہ سے انتہائ مشکل حالات کا شکار ہیں۔گزشتہ کئ برسوں سے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے سمندر پار پاکستانی اس وقت صحت اور معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔سمندر پار مقیم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی واپسی کے لیۓ کئ مرتبہ حکومت سے اپیل کر چکے ہیںوفاقی حکومت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پھنسے ہوۓ سمندر پار پاکستانیوں کی واپسی کے لیۓ فوری طور پر پی آئ اے کی خصوصی پروازوں کا انتظام کرے۔۔صوبائ حکومت وطن واپس پہنچنے والے بلوچستان کے لو گوں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کریگی۔وزیراعلئ کی یقین دہانی

اپنا تبصرہ بھیجیں