نوعمر بچے کی ہلاکت کی تحقیقات کرکے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں محلہ ہاشمی کے قریب واقع پہاڑی آبادی میں ایک نوعمر بچے اسماعیل کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ قاتلوں کی گرفتاری اور انھیں قانون کے مطابق سخت سزا دینے کامطالبہ کیا ہے بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں ایسے واقعات شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کے ساتھ شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والی قوتیں بھی متحرک ہوکر بدامنی اور دہشت پھیلانے کی کوشش کرسکتی ہے جسے ناکامی سے دوچار کرنے کیلئے کوئٹہ کے تمام شہریوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں، داشوروں، سول سوسائٹی اور دیگر تمام طبقات کو کردار ادا کرنے کے لئے عملی طور پر حاضر ہونا چاہئیے بیان میں مقتول کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسکے قاتلوں کی جلد اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں