امریکہ طیارہ حادثہ میں 4 افراد ہلاک

کارلنوائل: امریکی ریاست کارلنوائل کے علاقہ الینوائے فارم کے کھیتوں میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔ امریکی ادارہ فیڈرل ایوی ایشن ( ایف اے اے ) کے مطابق طیارہ میں پائلٹ سمیت تین مسافر سوار تھے طیارہ مشی گن کیطرف روانہ تھا کہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا ۔ ( ایف اے اے ) کی تفصیلات کے مطابق حادثہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی رپورٹ جاری نہیں کی گئی ۔ #/s#۔( جاوید)

اپنا تبصرہ بھیجیں