تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچ رہا ہے، پشتونخوامیپ

کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں عالمی وباء کرونا وائرس کے سبب پوری دنیا اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا عوام تک براہ راست فائدہ نہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو فائدہ پہنچے کے لیے فوری طور سب سے پہلے کرایوں میں کمی کرتے ہوئے بین الصوبائی اور بین الاضلاع تمام ٹرانسپورٹ کو پابند بنائے اور ساتھ ہی اگر کرایوں میں کمی آئی تو پھر خودبخود اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بھی کمی آے گی۔ بیان میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک اس وقت پہنچے گا جب اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگی ، کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران غریب عوام پہلے ہی بدترین مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں اور اب لاک ڈائون میں کمی کے بعد بھی غریب عوام کسی بھی قسم کی اشیاء زندگی ضروریات کی خریداری نہیں کرپارہے ہیں کیونکہ شدید مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت وضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے نہ ہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی جارہی ہے اور نہ ہی اشیاء خوردونوش واشیاء ضروریات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کے باعث عوام سخت مشکلات سے دوچار ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میںکمی کے بعد ملک میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی سے غریب عوام کو بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی ریلیف حاصل نہیں ہوا۔ کیونکہ جب تک پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں ہوگی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی نہیں آئیگی غریب عوام مزید مہنگائی سے پستی رہیگی۔ کوئٹہ کراچی ، کوئٹہ ژوب ، کوئٹہ اسلام آباد، کوئٹہ لاہور ، کوئٹہ پشاورروٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی اور نہ ہی اندرون صوبہ کوئٹہ ، موسیٰ خیل ، کوئٹہ لورالائی ، کوئٹہ پشین ، کوئٹہ چمن ، کوئٹہ شیرانی ، کوئٹہ قلعہ سیف اللہ ، کوئٹہ زیارت ،کوئٹہ سبی، کوئٹہ مستونگ ،کوئٹہ قلات ، کوئٹہ خضدار ، کوئٹہ گوادر ، کوئٹہ تربت ودیگر روٹس پر چلنے والی منی ویگن ، بسز ، کوچز، ٹو ڈی کار کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت ، ریجنل ٹرانسپورٹ ، پرونشل ٹرانسپورٹ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں