ہزارہ ٹائون واقعہ، انصاف کی فراہمی کے لیے متاثرہ خاند کے ہمہ وقت ساتھ ہونگے، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ میں پیش آنیوالے دلخراش سانحہ کو باعزت اور باوقار سماجی اقدار کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پیش آنیوالے سانحہ میں شہید ہونے والے نوجوان بلا ل نورزئی کے والد سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینئر نائب صدر ملک عبدالولی ولی کاکڑ، ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین ساجد ترین ایڈووکیٹ،غلام نبی مری، قاری اختر شاہ کھرل، ظاہر خان دمڑ، رحیم ترین، ملک مصطفی کاکڑ ،ملک علائوالدین کاکڑنے بھی شہید کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں پیش آنیوالے دالخراش سانحہ سے باعزت اور باوقار سماجی اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی متاثرہ خاندانوں سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی اور جہاں کہیں انصاف کے راستہ میں کسی نے رکاوٹ بننے کی کوشش کی تو پارٹی اس کیخلاف سیاسی مزاحمت کریگی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکن آئینی اور قانونی حق انصاف اور دادرسی کیلئے ہر فورم پران کے شابشانہ ہونگے۔ انہوں نے شہیدبلال نورزئی کے والد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں حصول انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کے امن اور اجتماعی نوعیت کے فکر کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں