عدلیہ کی حکم عدولی ملکی بقاء کوخطرے میں ڈال دیتی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ماں جائی ہے عدلیہ کاکوئی لاڈلہ بیٹا نہیں تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں عدلیہ کی حکم عدولی ملک کی بقاء کوخطرے میں ڈال دیتی ہے عدلیہ ہی آئین قانون اورملکی بقاء کادوسرانام ہے اپنی لوٹ مارکے کیسزختم کرانے کیلئے سازش سے حکومت بناناقومی بددیانتی ہے عدلیہ نہیں ہوگی توجمہوریت نہیں ہوگی۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی اقتصادی سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گاجب تک انتخاب نہیں ہوں گے انتشاراورخلفشاررہے گا۔وزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اورپاگل پن کے بیانات سے گریز کریں،پی پی پی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں،آئی ایم ایف سعودی اورامارات کے بغیرنہیں ہوگا10کلو آٹے میں10لوگ مرگئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئین قانون کسی کاسہولت کارنہیں ہوتااورلوٹ مارکرنیوالے ملکی خزانے کو تباہ کرنیوالے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں حکومت خودتوذلیل ہو گئی اب اداروں کوبھی ذلیل کرناچاہتی ہے، سارے لوگ کان کھول کرسن لیں اگرعدلیہ کے فیصلوں کی تعمیل نہ ہوئی توپھراس ملک میں کچھ اورہوگااورسارے اسکی لپیٹ میں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں