حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے:مولانا عبدالواسع

نوشکی :صوبائی امیر جمعیتِ علمائے اسلام مولانا عبدالواسع اور انکے رفقاء نے نوکنڈی جاتے ہوئے مختصر وقت کیلیئے نوشکی میں وقفہ کیا ۔صوبائی امیر کیساتھ صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا آغا محمود شاہ ۔صوبائی نائب امیر صاحبزادہ مولانا کمال الدین ۔سابق صوبائی ناظمِ انتخابات مولانا عبدالخالق مری ۔امیر جمعیت ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق اور دیگر صوبائی قیادت بھی تھی جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی معاون فنانس سیکرٹری انجینئر حاجی محمد عثمان بادینی نے صوبائی مہمانوں کی میزبانی کی دریں اثنا امیر جمعیت ضلع نوشکی حضرتِ مولانا غلام نبی صاحب ۔سیکرٹری جنرل حاجی منظور احمد مینگل صاحب ۔تحصیل امیر مولانا عبدالغفار صاحب ۔مولانا غلام حیدر صاحب ۔مولانا احمد شاہ کلانی صاحب ۔مولانا عبدالصمد صاحب ۔مفتی کفایت اللہ صاحب ۔مولانا محمد ابراھیم صاحب ۔زکریا عادل و دیگر موجود تھےصوبائی امیر مولانا عبدالواسع صاحب نے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معروضی حالات میں جمعیت علمائے اسلام نے انتہائی سوچ سمجھ کر تدبر کیساتھ فیصلے کئیے ۔کرونا کیخلاف جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیا ۔کرونا وبائی بیماری اور خالصتاً طبی مسئلہ ہے جس میں ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے ۔مگر کرونا کی آڑ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور نا ہی مساجد و مدارس کو نشانہ درست عمل ہے ۔کرونا سے حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آچکی ہے ۔حکومت کی طرف سے عوام اور بیماروں کو ریلیف نہیں مل رہیانہوں نے کہا ٹڈی دل نے پورے بلوچستان خصوصاً رخشاں ڈویژن میں تباہی مچائی ہے زمینداروں اور عام عوام کے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے نقصانات کی تلافی کیلیئے اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے کسی بھی زمیندار کو کچھ بھی ریلیف نہیں ملی ہے کروڑوں کے نقصانات ہوچکے ہیں مگر انکا پوچھنے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا 10 جون کو جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی و صوبائی عاملوں کا مشترکہ اجلاس ہؤگا جس میں آئندہ کا لائحۂ عمل طے ہوگا اور مستقبل کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گےبعدازاں صوبائی امیر مولانا عبدالواسع صاحب اور انکے قافلے میں شریک قیادت حضرتِ مولانا محمد عالم رحمۃ اللہ علیہ کی تعزیت و فاتحہ خوانی کیلیئے ضلع چاغی نوکنڈی کیلیئے روانہ ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں