سانحہ ڈنک: دشت میں بھی احتجاجی مظاہرہ، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

دشت:(نمائندہ انتخاب)سانحہ ڈھنک کیخلاف دشت سول سوسائٹی کی جانب سے کھڈان دشت میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔ مقررین نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈھنک بلوچ رسم و رواج اور عزت نفس پر حملہ ہے ، ہم اس طرح کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں چوری و ڈکیتی نہ صرف حیران کن بلکہ تشویشناک بھی ہے ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے۔ مقررین نے سانحہ ڈھنک میں شھید ہونے والی خاتون شھید ملک ناز کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید ملک ناز نے بہادری کی اعلی مثال قائم کی ہے ، انہوں نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان ، کمشنر مکران طارق قمر بلوچ، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر(ر) الیاس کبزئی اور ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی سے مطالبہ کیا کہ شھید ملک ناز کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا و سرعام پھانسی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں