انجیرہ میں جتک قبیلے کی لوگوں کا قتل بلوچ روایات کے منافی ہے:سردار نصیر احمد موسیانی

قبائلی رہنما چیف آف موسیانی سردار نصیراحمد موسیانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جھالاوان ایک قبائلی علاقہ ہے۔ اسکی ایک تاریخ ہے یہاں بلوچی روایات پائے جاتے ہیں۔گزشتہ دنوں جتک قبیلے کے چار افراد کی ناگہانی موت نے جھا لاوان جیسے روایات کے امین علاقے کے لیئے نیگ شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچیت کے دعو یدار بلوچ قوم کے وارثوں سے ایسے گناہ کا سرزد ہونا بلوچ قوم کے لیئے ایک داغ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ جتک قبیلہ ایک پر امن قبیلہ رہا ہے ہمیشہ سے بلوچ قوم کے تمام قبائل کے شانہ بشانہ رہا ہے اب اس جتک قبیلے کے افراد کو قتل کرکے لاشوں کو ویرانے میں پھینکنا جتک قوم سمیت تمام بلوچ قبا ئل کے روایت کیلئے کے لیئے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ قبائلی فیصلوں کے بہانے اگر اس طرح مز ید لوگوں کا قتل کیا گیا تو شاید آنیوالے دور میں جھالاوان سمیت بلوچستان کے اقوام ایک دوسرے کے خلاف دست بستہ ہونگے۔ اس جیسے عمل کی وجہ سے قوم کے بچوں پر ایک بُرا اثر پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے مکمل چھان بین کرکے ا صل مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں