کوئٹہ، پیٹرول نایاب، قیمتوں میں 100فیصد اضافہ

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں انتظامیہ کے بے حسی شہر میں پیٹرول پیٹرول نایاب پمپس بند ہونے کی وجہ سے مہنگے منافع خوروں نے پیٹرول کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا جبکہ دوسری جانب رکشے والوں نے بھی شہریوں کو دنوں سے ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا کرایوں میں من مانہ اضافہ کردیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں پیٹرول کے قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول پمپس مالکان کے جاری احتجاج نے شدت اختیار کرلیا، کئی روز گزرنے کی باوجود شہر کے پمپس نہ کھول سکے، جو کچھ پمپس کھلے ہیں ان پر مالکان نے پیٹرول کے قیمتوں میں 100 گناہ اضافہ کردیا ہے ارباب کرم خان روڈ،سبزل روڈ،اسپینی روڈ، سمیت مختلف جگہوں پر پیٹرول مہنگے داموں پر فروخت کیا جارہا ہیں ان کیخلاف تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لایا جارہا ہے جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے،جبکہ دوسری جانب رکشے والوں نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا ہے شہریوں نے آن لان سے بار چیت میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر 75 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ کوئٹہ میں فی لیٹر 100 روپے سے 130 روپے میں فروخت کی جارہی ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والے منافع خوروں کیخلاف جلد ازجلد کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں