محکمہ پی اینڈ ڈی بلوچستان کے 4افسران کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے،حفاظتی انتظامات کا مطالبہ

کوئٹہ:بلوچستان اکانومسٹ اینڈ پلانرز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی)کی جانب سے حالیہ چند دنوں میں افسران کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو کرونا وائرس کی وبا کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان آفیسران میں عبد الغفار کاکڑ ڈائریکٹر بیورو آف شماریات، احسان اللہ ریسرچ آفیسر، فضل الدین سابق ریسرچ آفیسر، رخسانہ جبین سپرنٹنڈنٹ جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کرونا وائرس کے وبا سے متاثر ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جاملے محکمہ پی اینڈ کے تمام آفیسران کرونا وائرس سے وفات پانے والے اپنے ساتھیوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہے اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی کرونا وائرس سے جام شہادت نوش کرنے والوں کو اللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ان آفیسران کی بلوچستان کی ترقی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بلوچستان اکانومسٹ اینڈ پلانرز ایسوسی ایشن نے بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ امر باعث تشویش ہے کہ محکمہ میں COVID-19 تیزی سے پھیل رہا ہے جس نے افسران اور اہلکاروں کی زندگی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے اور اب تک درجنوں افسران متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن محکمہ پی اینڈ ڈی جے آفیسران اور اہلکار ان حالات میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، ایسوسی ایشن نے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ اعلی حکام قیمتی جانوں کے مزید نقصانات کی روک تھام کے لئے موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ جبکہ محکمہ کے ملازمین جنھوں نے کرونا وائرس کی وبائی صورت میں بھی اپنے خدمات سر انجام دیے حکومت ان کے لواحقین کی داد رسی کو یقینی بنائے اور ان کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔آخر میں دعا کی گئی کہ جو آفیسران بیماری ہیں اللہ تعالی انھیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں