کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، مسائل کے حل پر کوتاہی برداشت نہیں کریں گے، ایڈمنسٹریٹر

کوئٹہ (آن لائن) ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تمام سرکاری مشینری متحرک کر کے متعلقہ افیسران اس حوالے سے بھرپور کارروائی کریں اور جہاں بھی کارروائی کی ضرورت ہو بلا غرض کارروائی کریں۔ اس حوالے سے وئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی خاموش بیٹھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد کوئٹہ کے علاقوں گوالمنڈی چوک، ڈبل روڈ، سیٹلائٹ ٹاﺅن سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ‘ اس موقع پر چیف سینٹیشن افیسر انور لہڑی ودیگر بھی ہمراہ تھے‘ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے صفائی کے حوالے سے ہو یا بارش نے جن علاقوں کو متاثر کیا ہے ان کی دوبارہ دیکھ بھال اور بحالی اولین ترجیح ہے میٹروپولٹین کارپوریشن کے حوالے سے واضح تجربہ ہے جہاں بھی مسائل حل کرنے یا وسائل کی ضرورت ہے وہاں جا کر ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے متعلقہ افیسران عملے کو ساتھ لیکر عوام کی سہولت کیلئے کارروائی کریں اور جن علاقوں میں زیادہ پانی آنے سے بند یا متاثر ہوئے ہیں ان کو دوبارہ فعال کرنے کیلئے اقدامات کریں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی خاموش رہیں گے بلکہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے تاکہ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں