کوئٹہ، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کا ریڈزون کے باہر احتجاج

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کا ریڈزون کے باہر احتجاج ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں پہاڑ پر نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسماعیل نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا مقتول کے لواحقین نے لاش کے ہمراہ علمدار روڈ اور ریڈزون کے باہر شہید فیاض سنبل چوک پر دھرنادیا جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر(ر) اور نگزیب بادینی، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق الہیٰ مستوئی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں ملزمان کی گرفتار ی کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے اور لاش کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں