دشمن قوتیں بد امنی اور دہشت پھیلانے میں مصروف ہیں، قادر نائل

کوئٹہ:ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان اور رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل نے گزشتہ روز چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) فضیل اصغر‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط‘ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن محمد عثمان اور ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی سے ملاقاتیں کیں۔ رکن بلوچستان اسمبلی نے محلہ ہاشمی کے قریب اسماعیل ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملززان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔جبکہ سانحہ ہزار ہ ٹاؤن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اعلی سرکاری افسران سے گفتگو میں قادر علی نائل کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کا امن برقرار رکھنا تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔موجودہ احساس صورتحال میں ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ شہر کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والی قوتیں متحرک ہو کر بد امنی اور دہشت پھیانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر کو منفی عناصر کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں